حکومتِ ہند کی وزارت برائے فروغَِ انسانی وسائل کی تشکیل کردہ نیشنل انسٹیٹیوشنل رینکنگ فریم ورک ( این آئی آر ایف) نے حال ہی میں جاری ہندوستانی یونیورسٹیوں کی اپنی رینکنگ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو10واں مقام دیا ہے۔
اے ایم یو رینکنگ اور پروگریشن کمیٹی کے اراکین نے اے ایم یو کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین
شاہ( ریٹائرڈ) سے ملاقات کی اور انہیں این آئی آر ایف کے ذریعہ یونیورسٹی کی رینکنگ کے لئے اختیار کئے گئے طریقے اور تجزیاتی نکات کے تعلق سے معلومات مہیا کرائیں۔
وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل شاہ نے یونیورسٹی برادری سے اپیل کی ہے کہ مستقبل میں یونیورسٹی کی اچھی رینکنگ کے لئے وہ موجودہ تعلیمی و تحقیقی خامیوں کی اصلاح پر توجہ دیں۔